تھانہ ساہیوال پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر محمد عمیر حسن پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ملزمان علی حسن عرف محور ولد محمد حسین سکنہ آہیرسرخرو سے کلاشنکوف، محمد حسین ولد محمد حیات سکنہ آہیرسرخرو سے پمپ ایکشن، منظور حسین ولد محمد حسین سکنہ آہیرسرخرو سے بندوق12بور، محسن عزیز ولد ثناء اللہ سکنہ میانوالی سے پسٹل30بور اور غضنفر علی ولد احمد شیر سکنہ ٹھٹھہ چندو لالیاں ضلع چنیوٹ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 24, 2020