تھانہ جھاوریاں پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:تھانہ جھاوریاں پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں انسپکٹر محمد خالد نے سب انسپکٹر مظہر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد یاسر ولد شیر محمد، صابر حسین ولد شیر محمد اقوام گجر سکنائے کالرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے نومبر2019میں رشتہ کے تنازعہ پر اپنے ساتھی محمد عامر کے ساتھ ملکر محمد نصیر کو ناحق قتل جبکہ مسماۃ نادیہ بی بی کو شدید مضروب کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قبل ازیں ملزم محمد عامر کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جا چکا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 2, 2020