تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارروائی

سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، گرفتارچھ ملزمان  سے اسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عزیز احمد اور علی حسنین پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عظیم عرفان سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بور،احسان سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بور،عبدالرحمان سکنہ فاطمہ گلشن جمال سے پسٹل30بور،رمضان سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بور،ساجد سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بور،سلیم سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 11, 2020