تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتار ملزمان سے چرس، شراب وپسٹل30بور برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر محمد اقبال، ممتاز احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ جھال چکیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان مظہر حسین ولد نذر حسین سکنہ حیدر آباد ٹاؤن سے چرس1440گرام، خالد ولد لطیف سکنہ شاہ پورصدر سے شراب20بوتل اور محمد عمران ولد عبدالرحمن سکنہ چک66شمالی سے پسٹل30بور برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, April 10, 2020