تھانہ بھیرہ پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف کاروائی، گرفتاردوملزمان سے چھ لاکھ روپے کے مال مویشی برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد حسین شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رمضان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مویشی چوری میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ تھانہ بھیرہ کے علاقہ ہجکہ شریف سے دوملزمان ساجد علی اور خالد محمود پسران محمد سکنائے چک نمبر42ج ب تحصیل جھمرہ ضلع فیصل آباد نے مدعی مقدمہ نصراللہ ولد بشیر احمد کے چھ لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزمان کو گرفتارکیا اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ مال مویشی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 28, 2020