تھانہ بھلوال صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا: تھانہ بھلوال صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،گرفتارتین ملزمان سے چار کلو گرام کے قریب  چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر ارباب طفیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھلوال صدرکے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان رمضان ولد سلطان، لیاقت علی ولد نور محمد سکنائے گڑھ قائم سے چرس2830گرام،عادل ولد نواز سکنہ منڈی بہاوالدین سے چرس1080گرام برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 4, 2020