تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

سرگودھا: تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،گرفتارچارملزمان سے چرس3910 گرام وبندوق برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر خطیب الرحمن نے سب انسپکٹر شاہد نواز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز نصرحیات، غضنفر علی اور خضر حیات پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بھلوال سٹی کے مختلف ناکہ جات پر چیکنگ کرتے ہوئے ملزمان لیاقت علی ولد نور محمد سکنہ گڑھ قائم سے چرس1450گرام، رمضان ولد سلطان سکنہ گڑھ قائم سے چرس1380گرام، عادل ولد نواز سکنہ منڈی بہاوالدین سے چرس1080گرام اور عامر شہزاد ولد نواز سکنہ کوٹ حاکم خان سے بندوق12بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, April 3, 2020