تھانہ بھلوال صدر پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ بھلوال صدر پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزمہ رخسانہ بی بی سے ہیروئن1500 گرام برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر ارباب طفیل نے سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر16جنوبی میں ریڈ کرکے ملزمہ رخسانہ بی بی زوجہ سجاد علی سکنہ چک نمبر15جنوبی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمہ کے قبضہ سے ہیروئن1500گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ بھلوال صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, April 13, 2020