تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کارروائی

سرگودہا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ الطاف حسین سمیت دس ملزمان گرفتار۔ کیری ڈبہ، دس موٹرسائیکل، ہیروئن، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک شکیل احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عارف حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں سب انسپکٹرز افضال احمد، فخر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمعبود کنسٹیبلان زاہد اقبال اور مبشر حسین شامل تھے۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ الطاف حسین ولد خادم حسین اور اسکے ساتھی انصر ولد غلام یاسین سکنائے جام پور ضلع راجن پور کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ بھلوال سٹی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی ملک شکیل احمد نے صحافیوں کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان بین الاضلاعی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے جن سے لاکھوں روپے مالیت کا کیری ڈبہ اور دس موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بھلوال سرکل نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان محمد اکرم ولداحمد خان سکنہ کوٹ مومن سے ہیروئن2120گرام، عمران رضا ولد صالح محمد سکنہ اشرف کالونی سے چرس620گرام، سلیمان زاہد ولد زاہد اقبال سکنہ بھلوال سے دیسی شراب120لیٹر، عدنان عرف دانوولد اعجاز حسین قوم سید سکنہ نبی شاہ بالاسے دو عدد کلاشنکوف معہ پسٹل 30بور، جہانگیر ولد محمد سرور سکنہ چک نمبر3شمالی سے کلاشنکوف، احسان شبیر ولد غلام شبیر سکنہ منظور حیات کالونی سے رپیٹربندوق12بورمعہ پسٹل 30بور، شعیب ولد عطاء محمد سکنہ15شمالی سے بندوق12بوراور محمدعارف ولد نور محمد سکنہ چاوہ سے پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرکے گرفتارملزما ن کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ (ترجمان سرگودہا پولیس)

Friday, January 17, 2020