تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی، گرفتار چار ملزمان سے چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر خطیب الرحمن نے سب انسپکٹرمحمد اشرف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمعبود پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھلوال سٹی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان اظہر ولد ظفر اقبال سکنہ گڑھ قائم سے چرس1360گرام، نعمان زاہد ولد زاہد مسیح سکنہ بھلوال سے شراب150لیٹر، عاطف ولد غلام شبیر سکنہ منظور کالونی سے پسٹل30بور اور شاہد عمران ولد غلام شبیر سکنہ منظور کالونی سے پسٹل30بور برآمد کرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعا ت کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 27, 2020