تھانہ اربن ایریا، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل منظور وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان افضال ولد یعقوب سکنہ چک نمبر46شمالی اور خاور ولد نادر سکنہ چک نمبر79شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرمان نے گذشتہ سال عبداللہ حیات کالونی کے رہائشی محمد طلحہ قمر کے گھر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زورپر نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا اورانکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ اشتہاریوں کے دیگر ساتھیوں کامران، امداد اور نوید کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, August 5, 2020