تھانہ پھلروان، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ پھلروان عارف حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہد عمران ولد نذر محمد سکنہ موضع سوہاوا ضلع منڈی بہاوالدین کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے جولائی2019کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر چک نمبر8الف جنوبی کے رہائشی سلطان احمداوراسکی بیوی سے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھے اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ پھلروان اورانکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمدکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, August 22, 2020