تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی، تالا توڑگروہ کے چارارکان گرفتار، چھ لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد. 
سرگودھا) (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی بوبک نے سب انسپکٹر ضیغم نثار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے چک نمبر 43شمالی کے رہائشی ملزمان محمد شان عرف شانی ولد محمد علی، محمد عثمان عرف سونو ولد محمد حفیظ، نعمان عرف مانی گل ولد بوٹا مسیح اور عمران مسیح ولد عنصر مسیح کو گرفتارکرلیا ہے ملزمان گھروں کی دیوار اور تالے توڑ کر وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے عوام الناس کا چوری شدہ مال مسروقہ نقدی، زیورات اور گھریلو سامان کل مالیت 6لاکھ7ہزار600روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یادرہے گرفتارملزمان تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ قبل ازیں پانچ مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں۔ڈی پی او سرگودھا نے چوروں کے خلاف اچھی کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ 
(ترجمان سرگودھا پولیس)
Thursday, August 27, 2020