تھانہ ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کی پانچ وارداتوں میں مطلوب دوملزمان گرفتار، لاکھوں روپے نقدی اور موٹرسائیکل برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے  سب انسپکٹر ندیم اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان ثمر عباس ولد نذر محمد اور حسن علی ولد شمشیر خان سکنائے محلہ چاہ ملک والا ساہیوال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے گذشتہ دوماہ کے دوران تھانہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کیں جن میں وجھ کے رہائشی محمدندیم سے نقدی، لکھیوال کے رہائشی خضر حیات سے نقدی، ٹھٹھی راجو کے رہائشی محمد شیر سے نقدی، اعوان کالونی سرگودھا کے رہائشی ثمر عباس سے نقدی جبکہ چک نمبر104جنوبی کے رہائشی محمد اسلم سے موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی زبردستی چھین کر فرار ہوگئے تھے چونکہ مقدمات میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم نے دن رات محنت اور جدیدوروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے نہ صرف ملزمان کو گرفتارکیا ہے بلکہ ان کے قبضہ سے چھینا گیامال مسروقہ بھی برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, August 18, 2020