تھانہ بھیرہ پولیس، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نے سب انسپکٹر اجمل فاروق وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احسن  عرف اجی شاہ ولد کاظم شاہ سکنہ نبی شاہ بالا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم احسن شاہ نے مئی 2017کو اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ ملکر معمولی تلخ کلامی پر تنویر احمد کو ناحق قتل کر دیا تھا مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھیوں اکرم، عرفان، محسن، سہیل اور رمضان کو گرفتاراور اسلحہ برآمدرکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 31, 2020