تھانہ بھلوال سٹی کے علاقہ میں 12سالہ بچے کی ہلاکت۔ ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

سرگودھا: تھانہ بھلوال سٹی کے علاقہ مختارکالونی میں 12سالہ حسنین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال موقع پر پہنچ گئے اور بچے کے والدین سے ملاقات کی جو قانونی کاروائی نہ کروانا چاہتے تھے تاہم پولیس نے بچے کی نعش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کروایا اور نمونہ جات برائے تجزیہ کیمیائی لیبارٹری لاہور بھجوائے جارہے ہیں۔ابتدائی اطلاع کے مطابق قتل اورزیادتی کے کوئی آثار نہیں پائے گئے مزید PFSAرپورٹ موصول ہونے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, September 4, 2020