تھانہ کینٹ کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی۔گرفتارملزم سے 3کلوگرام چرس برآمد

سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک47شمالی ریڈ کرکے ملزم بلال ولد شہباز سکنہ لکی مروت کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ملزم کے قبضہ سے 3کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 18, 2020