تھانہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی،عیدالاضحی کے موقع پر فروخت کیلئے لیجانے والی زہریلی شراب پکڑی گئی، بدنام زمانہ منشیات فروش عمران گرفتار
سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں مقامی سطح پر شراب کشید کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئی ہیں اور ان میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے سب انسپکٹر عبدالصمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران مشتاق عرف میانی ولد مشتاق مسیح سکنہ چک نمبر49شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے مختلف اقسام کی بوتلوں میں پیک شدہ 300لیٹر سے زائد شراب جبکہ دوران تلاشی ملزم سے 220گرام چرس بھی برآمدہوئی گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 23, 2020