تھانہ کینٹ ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرارعباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر78شمالی ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش شمشیر ولد قلب عباس سکنہ اسلام پورہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.080کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, June 17, 2020