تھانہ کینٹ ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے سب انسپکٹر محمد عثمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اشرف ولد محمد اسماعیل سکنہ کچی آبادی اقبال پارک سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزم نے نومبر2019کو چیمہ کالونی کے رہائشی محمد سلیم ارشد کے گھر اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر واردات کی اور زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ گرفتاراشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 1, 2020