تھانہ کینٹ دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروش گرفتار

سرگودہا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والا گرفتار، ہیروئن 1160گرام اورایک کلو چرس برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے سب انسپکٹر اقرار عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر48شمالی دوران سنیپ چیکنگ کار نمبریLEC-2435 کو روکا کار کے خفیہ خانوں سے ہیروئن1160گرام جبکہ چرس1000گرام برآمد کر لی اور ملزم اللہ داد ولد محمد حیات سکنہ سیدوآنہ تحصیل وضلع سرگودھا کو گرفتار کر لیا ۔یادرہے ملزم دودھ فروشی کی آڑ میں منشیات فروخت کرتا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, January 13, 2020