تھانہ کینٹ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے سب انسپکٹر عبدالصمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیع اللہ ولد عبدالجبار سکنہ محمدی کالونی سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم سمیع اللہ نے 16جولائی 2019کو اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر چک نمبر119شمالی کے رہائشی محمد صدیق سے ابن سینا ہسپتال علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے جبکہ قبل ازیں گرفتاراشتہاری مجرم کے ساتھیوں بابر مسیح اور محمد بابر کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 22, 2020