تھانہ کینٹ، نیئر ندیم عرف بھولا دوکلو گرام چرس سمیت گرفتار

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش نیئر ندیم عرف بھولا دوکلو گرام چرس سمیت گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے سب انسپکٹر فخر عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بمقام رحمت پارک ریڈ کرکے کارنمبریLEF-240میں سوار بدنام زمانہ منشیات فروش نیئر ندیم عرف بھولا ولد برکت مسیح قوم عسیائی سکنہ رحمت پارک کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے دوکلوگرام چرس برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزم قبل ازیں بھی متعدد منشیات فروشی کے مقدمات میں چالان ہوچکا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم کو منشیات فروش کے خلاف اچھی کاروائی پر شاباش دی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 6, 2020