تھانہ کینٹ، راہزنی میں مطلوب اشتہاری گرفتار، نقدی وموبائل فون برآمد

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، نقدی وموبائل فون برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم شہزاد عرف گوندل ولد مرید سلطان سکنہ ملٹری فارم روڈ سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے جولائی 2019کو اپنے دیگر دوساتھیوں مکرم شاہ اور جعفر شاہ کے ساتھ ملکر چیمہ کالونی علاقہ تھانہ کینٹ میں عامرشہزاد اور رضوان خان سے اسلحہ کے زور پر واردات کی اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھا اورملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش رہا۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے نقدی اور موبائل فون برآمد بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے دونوں ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, September 20, 2020