تھانہ کینٹ پولیس 12ملزمان بذریعہ تاش جواء کھیلتے گرفتار

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، 12ملزمان بذریعہ تاش جواء کھیلتے گرفتار
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ فیڈرل ہائی سکول طارق آباد کے نزد ریڈ کرکے بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے ملزمان محمد ابرار، محمد اسماعیل، محمد رمضان، محمد شاہد، عامر شاہ، محمد اکرم، منیر حسین، لیاقت، گلفام ندیم، محمد ندیم،محمد یوسف اور محمد شبیر کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 10400روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مز ید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 18, 2020