تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے 125لیٹر دیسی شراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ 49شمالی ریڈ کرکے ملزم عظیم ولد اسلم سکنہ چک49شمالی کو دیسی شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 125لیٹر دیسی شراب برآمدہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 8, 2020