تھانہ کینٹ پولیس ساڑھے تین سو سے زائد لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار

سرگودھا تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی عید کے موقع پر فروخت کے لئے لے جائی جانے والی  ساڑھے تین سو سے زائد لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار 
 سرگودھا :ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایا ت کے مطابق معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے  سماج دشمن عناصر پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کو  مجرمانہ سرگرمیوں  سے روکنے کے لیے سرگودھا پولیس پوری طرح متحرک ہے  اسی سلسلہ میں  ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس شاہ نے اے ایس آئی قیصر اقبال اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ ملکر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیرون عارف ولد عارف مسیح  کو شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا  گرفتار ملزم سے شراب ساڑھے تین سو سے زائد لیٹر برآمد ہوئی ملزم یہ  شراب عید کے موقع پر فروخت کے لیے لے جا رہا تھا تھا لوگوں سے گزارش ہے کہ عید کی آمد کے پیش نظر ساپنے نوجوان بچوں پر نظر رکھیں اور ایسی کسی سرگرمی میں میں ملوث ہونے پر پولیس کو اطلاع دیں ہیں تاکہ پولیس اور عوام مل کر اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, May 22, 2020