تھانہ کینٹ بروقت کاروائی، کمسن بچہ تلاش کر کے والدین کے حوالے

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی، کمسن بچہ تلاش کے بعدوالدین کے حوالے
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کو محمد منیر نے درخواست گزاری کہ میرا بیٹا محسن بعمر14سال جو کہ گھر سے سبزی لینے گیا تھا اور واپس نہیں آیا ۔وقوعہ کی سنگینی کو مدنظررکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاصم شیر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے فوری موقع پر پہنچےاور بچے کی تلاش شروع کی گئی، گمشدگی کے بارہ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات شائع کروائے گئے۔ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کرکے کمسن بچے محسن کو تلاش کرکےبعدازقانونی کاروائی اسکے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, September 8, 2020