تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ کینٹ  پولیس کی کاروائی، ہاؤس رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ طلائی زیورات وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس  کی سربراہی میں عبدالصمد سب انسپکٹر  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ محمد شہزاد عرف شہزادو ولد فیاض احمد قوم مسلم شیخ  سکنہ چکنمبر 50 جنوبی سرگودھا  کواسکےتین ساتھیوں محمد آصف ولد فلکشیر قوم مسلم شیخ سکنہ چکنمبر 50 جنوبی  ، زبیر علی ولد لیاقت علی قوم بھٹی سکنہ جاوید کالونی سرگودھا ، اظہر علی ولد صفدر علی قوم بلال سکنہ کوٹ عیسی شاہ جھنگ کو گرفتارکرلیا ہے۔  گرفتارملزمان ڈکیتی کی مختلف وارداتوں  میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے لوگوں سے چھینا گیا مال مسروقہ طلائی زیورات اور  نقدی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 28, 2020