تھانہ کڑانہ ، گرفتارملزم سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی، گرفتارملزم سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹر حسنین طارق وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ناصر ولد محمد یار سکنہ چک53جنوبی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.120کلو گرام برآمد  کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 26, 2020