تھانہ کڑانہ پولیس ، حقیقی بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار اسلحہ برآمد

سرگودھا: تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی، حقیقی بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار، اسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ سب انسپکٹر گل حمید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیع اللہ خان ولد محمد اکرم سکنہ چک نمبر24جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے 30اگست 2019کو اپنے والد محمد اکرم کی ایماپر اپنے حقیقی بھائی مقتول امان اللہ کو بذریعہ فائر پسٹل قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ جسکوایس ایچ او تھانہ کڑانہ اور انکی ٹیم نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے اسلحہ مستعملہ پسٹل30بور بھی برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 2, 2020