تھانہ کوٹمومن پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

سرگودھا: تھانہ کوٹمومن پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
 ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹمومن انسپکٹرخدا بخش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خالد محمودگوندل ولد فتح محمد گوندل سکنہ ہجن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پولیس کو منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ قبل ازیں ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے گئے جو ملزم اپنی منشیات موقع پر پھینک کر فرار ہو جاتا تھا جس کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات درج کیے گئے اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ملزم کو روایتی و جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیاہے۔مزید تفتیش جاری ہے.
(ترجمان سرگودھا پولیس)
Wednesday, August 26, 2020