تھانہ کوٹ مومن ، گرفتارچھ ملزمان سے دوکلو گرام سے زائد چرس وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتارچھ ملزمان سے دوکلو گرام سے زائد چرس وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے سب انسپکٹر احمد حیات، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اعجاز حسین اور غلام محمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ میں دوران سنیپ چیکنگ کار نمبریSGO/4335میں سوار ملزمان منیر احمد ولد محمد حیات اور حق نواز ولد احمد خان سکنائے جالپ سے چرس1.640کلو گرام جبکہ مختلف وارداتوں میں گرفتارملزمان فخر بلال ولد شبیر احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس450گرام، محمد علی ولد مختار احمد سکنہ10جنوبی سے رائفل444بور، عرفان ولد بشیر سکنہ 10جنوبی سے رائفل444بور اور رضوان ولد منیر احمد سکنہ چک10جنوبی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی کارنمبریSGO/4335کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 8, 2020