تھانہ کوٹ مومن ، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدابخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ثاقب علی ولد ممتازاحمد قوم گوندل سکنہ کوٹ راجہ کوٹ مومن سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے مئی 2017میں  اپنے چھ ساتھیوں کے ساتھ ملکر مدعی مقدمہ سکندر حیات کے ڈیرہ سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور مال مویشی چھین کر فرار ہوگئے تھے اشتہاری ملزم ثاقب علی گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیا جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, June 13, 2020