تھانہ کوٹ مومن ،اسلحہ کی نمائش کرنے والے دوملزمان گرفتار، کلاشنکوف برآمد

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی،اسلحہ کی نمائش کرنے والے دوملزمان گرفتار، کلاشنکوف برآمد  
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراسلحہ کی نمائش اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے اسلحہ کی نمائش کرتے ملزمان نثار احمد ولد عبدالرسول سکنہ للیانی سے کلاشنکوف اور محمد اجمل ولد نذیر احمد سکنہ للیانی سے کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف اسلحہ کی نمائش اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, June 27, 2020