تھانہ کوٹ مومن، راہزنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی،راہزنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے سب انسپکٹر محمد امین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد نواز ولد محمد نذیر سکنہ موضع ہجن کوٹ مومن کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے مارچ2018کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر کوٹ مومن کے رہائشی فرخ جاوید سے نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔ اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اورانکی ٹیم نے جدیداور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, August 22, 2020