تھانہ کوٹ مومن، منشیات فروش گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم سرفراز ولد ابراہیم سکنہ ملکوال کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1کلو360گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, September 12, 2020