تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد

سرگودہا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد  
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان عمران ولد افضل سکنہ للیانی سے بندوق12بور، شاہد عمران ولد غلام حیدر سکنہ ہجن سے پسٹل30بوراور منور حسین ولد غلام سرور سکنہ للیانی سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 13, 2020