تھانہ کو ٹ مومن کے علاقہ ہجن میں فائرنگ کا نوٹس

سرگودھا: تھانہ کو ٹ مومن کے علاقہ ہجن  میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ڈی پی او کوٹ مومن سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد آصف زخمی ہو گیا تھا ۔ تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مضروب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ جیو فینسنگ ، اور ٹیکنیکل یونٹ کی مد سے مقدمہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, September 14, 2020