تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتاردوملزمان سے افیون2.055کلوگرام اور چرس1.550کلو گرام برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر فخر عباس اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر حق نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے منشیات فروشوں اعجاز انور ولد محمد علی قوم میکن سکنہ پھالیہ کو افیون2.055کلو گرام اور علی حسن ولد شبیر احمد سکنہ پھالیہ کو چرس1.550کلو گرام فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, August 4, 2020