تھانہ پھلروان، گرفتاردوملزمان سے دوکلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، گرفتاردوملزمان سے دوکلو گرام سے زائد چرس برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان سب انسپکٹر عارف حسین نے سب انسپکٹر فخر عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان اسد ولد احسان سکنہ چک نمبر10شمالی سے چرس1.150کلو گرام اور اخلاق حسین ولد شریف سکنہ چک10شمالی سے چرس1.100کلو گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 29, 2020