تھانہ پھلروان ، گرفتارتین ملزمان سے چرس1.970کلو گرام وکلاشنکوف برآمد

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس1.970کلو گرام وکلاشنکوف برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر محمد آصف اور محمد عاصم پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان اعجاز احمد ولد خان محمد سکنہ سالم سے چرس1.300کلو گرام، اظہر علی ولد محمد خان سکنہ سالم سے چرس670گرام اور اسد اللہ ولد شکور سکنہ ٹھٹھی نور سے کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 5, 2020