تھانہ پھلروان ، گرفتار تین ملزمان سے ایک کلو گرام سے زائد چرس وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، گرفتار تین ملزمان سے ایک کلو گرام سے زائدچرس وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر محمد آصف، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد نواز اور ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ثناء اللہ ولد محمد سعید سکنہ سالم سے چرس1.085کلو گرام، قمر عباس ولد محمد حسن سکنہ بھکی خور د سے رائفل223بور اور سیف اللہ ولد محمد سعید سکنہ سالم سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 8, 2020