تھانہ پھلروان ، چارملزمان سے چرس1.150کلو گرام وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، گرفتارچارملزمان سے چرس1.150کلو گرام وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر محمد آصف اور محمد عاصم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان قیصر عباس ولد ریاض سکنہ چک نمبر3شمالی سے چرس1.150کلو گرام، محمد انصر ولد صفدر علی سکنہ ڈھڈی نور سے کلاشنکوف، ذین علی ولد اعجاز سکنہ سالم سے رائفل444بور اور محمد بلال ولد اقبال سکنہ سالم سے رائفل8ایم ایم برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 6, 2020