تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتار9ملزمان سے آٹھ کلاشنکوف اور ایل ایم جی گن برآمد، مقدمات درج 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان نے سب انسپکٹر فخر عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر حق نواز اور ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے علاقہ سالم ریڈ کرکے ملزمان سعد اسلم ولد محمد اسلم سکنہ سالم سے کلاشنکوف،سیف اکرم ولد محمد اکرم سکنہ سالم سے کلاشنکوف،شعیب ولد مشتاق سکنہ سالم سے کلاشنکوف،عاطف ولد محمد یار سکنہ سالم سے کلاشنکوف،دلاور ولد سلطان سکنہ سالم سے کلاشنکوف،سیف اللہ ولد محمد امیر سکنہ سالم سے کلاشنکوف،ابرارولد ذوالفقار سکنہ سالم سے کلاشنکوف،ریاست ولد اکبر سکنہ بچہ کلاں سے کلاشنکوف اور وقار احمد ولد ذوالفقار علی سکنہ سالم سے رائفلLMGمعہ سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پھلروان کا کہنا تھا کہ  گرفتارملزمان اسلحہ کی نمائش کرکے علاقہ میں خوف وہراس پیداکرتے تھے۔ گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 14, 2020