تھانہ پھلروان نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

سرگودہا:تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، کار کے خفیہ خانوں سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان الیاس کلیار نے سب انسپکٹر مشتاق احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سالم چوک دوران سنیپ چیکنگ کار نمبری LEH-4952 کو روک کرچیک کیا تو کار کے خفیہ خانوں سے دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل223بور، ایک عدد بندوق رپیٹر12بوراور دو عدد پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ کار میں سوار ملزم عابد طارق ولد طارق محمود قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر59مجاہد آباد کالونی مغل پورہ لاہور کو گرفتارکرکے اسلحہ سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار متذکرہ بالا کوبھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیاہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, January 17, 2020