تھانہ پھلروان بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

سرگودھا تھانہ پھلروان کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے ایس ایچ او. تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ نے اپنی ٹیم  سب انسپکٹرمحمد آصف ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرزریاض حسین ، حق نواز، ذوالفقار علی ، محمد نواز ، عنایت اللہ و دیگر ملازمان کے دوران سرچ آپریشن بد نام زمانہ منشیات فروش غلام رسول عرف بُندو ولد محمد حفیظ اور محمد عزیز ولد محمد حفیظ اقوام راجپوت سکنائے سالم  کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بالترتیب 1.460 کلوگرام چرس اور 1.100  کلوگرام ہیروئین جبکہ ملزمان محمد سہیل ولد محمد افضل قوم جلپانہ کے قبضہ سے رائفل 8mm، جواد اکمل ولد نزیر احمد کے قبضہ سے رائفل 44 بور، عمیر حسن ولد محمد افضل قوم جلپانہ کے قبضہ سے کلاشنکوف اور نزیر احمد ولد غلام رسول قوم جسپال کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوئے جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے.(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, May 10, 2020