تھانہ پھلروان، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر محمد آصف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احسان اللہ عرف سنی ولد شیر محمد قوم مانگٹ سکنہ چکیاں پھلروان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارمجرم اشتہاری نے دسمبر2019کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر داخلی چبہ پرانا کے رہائشی محمد وزیر کو رسیوں سے باندھ کر اسلحہ کے زور پر 750لیٹر ڈیزل اور گھوڑا ریڑھا چھینا اور فرار ہوگئے۔ اشتہاری مجرم احسان اللہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جبکہ قبل ازیں ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 29, 2020