تھانہ پھلروان, موٹرسائیکل سوار کے قبضہ سے دوکلوگرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل سوار کے قبضہ سے دوکلوگرام سے زائد چرس برآمد
سرگودھا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سالم چوک میں دوران چیکنگ ہنڈا125سی سی موٹرسائیکل نمبریSGK-8939پر سوار ملزم وقار احمد ولد ذوالفقار سکنہ سالم تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2.310کلو گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 31, 2020