تھانہ پھلروان پولیس، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ  پھلروان سب انسپکٹر عارف حسین نے سب انسپکٹر محمد عاصم وغیرہ کے ہمراہ ریڈ کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسنات رسول ولد غلام رسول سکنہ رتوکالا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے سال 2015میں رتوکالا کے رہائشی حاجی اللہ بخش کے گھر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر عورتوں اور بچوں سے نقدی، زیورات اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 18, 2020